ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موجودہ نالوں پر قبضوں کو ہی ہٹایا جائے گا: جئے چندرا

موجودہ نالوں پر قبضوں کو ہی ہٹایا جائے گا: جئے چندرا

Thu, 01 Sep 2016 13:53:18    S.O. News Service

بنگلورو31؍اگست(ایس او نیوز)وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے آج بتایاکہ استعمال کئے جارہے بڑے نالوں پر تعمیر عمارتوں کو بھی مہندم کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ 2011میں ریاستی ہائی کورٹ کی ڈویژنل بنچ کے فیصلے اور قومی سبز ٹریبونل کے احکامات کے مطابق بڑے نالوں پر تعمیر تمام عمارتوں کو منہدم کردیا جائے گا اور اس میں کسی بھی طرح کا امتیاز برتا نہیں جائے گا۔ محکمۂ مالگذاری ، بی ڈی اے ، بی بی ایم پی اور دیگر محکموں کے اشتراک سے انہدامی کارروائی کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ قومی سبز ٹریبونل کے فیصلے کا اطلاق صرف شہر بنگلور پر ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ افسران کو ہدایت ضرور دی گئی ہے کہ بڑے نالوں پر تعمیر عمارتوں کو منہدم کیا جائے، تاہم کئی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ افسران عوام سے رشوت طلب کررہے ہیں ، جس کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ صرف بڑے نالوں کے علاقوں میں انہدامی کارروائی کی جائے گی، اس معاملے پر حکومت نے کسی بھی طرح کا امتیازنہیں برتا ہے۔تالابوں پر قبضوں سے متعلق لیجسلیچر کمیٹی کے ذریعہ عنقریب حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جس کے بعد تالابوں پر قبضے ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے بتایاکہ بڑے نالوں پر تعمیر 141مکانات منہدم کرنے کے ذریعہ 29.8ایکڑ جگہ تحویل میں لے لی گئی ہے۔انہدامی کارروائی کے دوران کسی بھی طرح کا امتیاز برتا نہیں گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔


Share: